صدر ٹرمپ کی پالیسیاں تنقید کی زد میں ، اب کی بار امریکی اتحادی جاپان نے بھی چڑھائی کردی ،کیا کہا ؟ جان کر امریکی عوام بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

صدر ٹرمپ کی پالیسیاں تنقید کی زد میں ، اب کی بار امریکی اتحادی جاپان نے بھی ...
صدر ٹرمپ کی پالیسیاں تنقید کی زد میں ، اب کی بار امریکی اتحادی جاپان نے بھی چڑھائی کردی ،کیا کہا ؟ جان کر امریکی عوام بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


لاہور (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی ناکام ہو رہی ہے جبکہ نئی افغان پالیسی سے امن تباہ ہو رہا ہے۔ سولہ برس بعد بھی پرانی غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں اور اس بار اس کے اتحادی جاپان نے انہیں لتاڑا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق جاپانی اخبار کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی ناکام ہو رہی ہے، سولہ سال بعد بھی واشنگٹن افغان جنگ کی پیچیدگیوں کو سمجھ نہیں سکا۔1979ء سے جاری افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، سابق صدر جارج بش کا افغانستان میں لڑائی شروع کا فیصلہ سنگین غلطی تھا، القاعدہ کے ارکان بھاگ کر پاکستان چلے گئے اور وہاں انتہا پسندی پھیل گئی۔

اخبار کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی سے امن کو نقصان پہنچا۔ پاکستان کے حوالے سے کئی معاملات میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں تو آگے بڑھا جا سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ افغان مسئلے کا فوجی حل تلاش کر رہے ہیں۔ جوطریقہ اختیار کیا جا رہا ہے اس سے جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ 

مزید : بین الاقوامی


loading...