”لودھراں میں عمران خان کے جلسے میں ایک ایم این اے کو دھکے پڑے جس کے بعد ۔۔۔“ سینئر صحافی نے پی ٹی آئی کی ناقص حکمت عملی کا پول کھول دیا،ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سر پکڑ لیں گے

”لودھراں میں عمران خان کے جلسے میں ایک ایم این اے کو دھکے پڑے جس کے بعد ۔۔۔“ ...
”لودھراں میں عمران خان کے جلسے میں ایک ایم این اے کو دھکے پڑے جس کے بعد ۔۔۔“ سینئر صحافی نے پی ٹی آئی کی ناقص حکمت عملی کا پول کھول دیا،ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سر پکڑ لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا ہے کہ لودھراں میں عمران خان کے جلسے میں ایک سابق ایم این اے نواب امان اللہ کو دھکے دے کر سٹیج سے اتار دیا گیا جس کی وجہ سے وہ ناراض ہوگئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ انہوں نے لودھراں کا دورہ کیا تو پی ٹی آئی کی شکست کی کچھ وجوہات سامنے آئیں۔ سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ لودھراں میں بڑی ہوشیاری کے ساتھ کام ہوا ہے ، یہ چھوٹا حلقہ تھا توعبدالرحمان کانجو نے بڑی عقلمندی کے ساتھ کام کیا اور 28 یونین کونسلز میں سے 7، 7 کا ایک یونٹ بنا کر ان کا ایک سربراہ مقرر کردیا۔

جوڈیشری کو ہروقت نشانے پر رکھنے والے نواز شریف نے لودھراں جلسے میں عدلیہ پر تنقید کیوں نہیں کی ؟ حامد میر نے اندر کی بات بتادی
انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ اور ان کے عزیز احمد بلوچ کی آپس میں لگتی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ الیکشن میں صدیق بلوچ کو حمایت نہیں مل پائی جبکہ اس بار دونوں ہی میدان میں تھے اورانتخابی مہم میں حصہ لیا جس سے ایک اچھا تاثر قائم ہوا۔
محمد مالک کا کہنا تھا کہ ایک اور وجہ جو سامنے آئی وہ یہ ہے کہ نواب امان اللہ لودھراں سے 2 بار ایم این اے رہے ہیں اور اب وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔ انہیں عمران خان کے جلسے میں بہت دھکے پڑے اور سٹیج سے فارغ ہوگئے جس پر ان کی بہت بے عزتی ہوئی اور وہ ناراض ہو کر گھر چلے گئے۔نواب امان اللہ کے ناراض ہونے کی وجہ سے بھی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک متاثر ہوا۔