پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے غیرملکی کرکٹرز متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ،پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دبئی پہنچ گئے۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں، دبئی پہنچنے پر پشاور زلمی کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

پشاور زلمی پی ایس ایل تھری میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی اور ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کےخلاف 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...