’ میں نے اسماء کو قتل کیا اور قتل سے پہلے ۔ ۔ ۔ ‘‘ مردان کی چار سالہ اسماء کے قاتل کا اعترافی بیان سامنے آگیا

’ میں نے اسماء کو قتل کیا اور قتل سے پہلے ۔ ۔ ۔ ‘‘ مردان کی چار سالہ اسماء کے ...
’ میں نے اسماء کو قتل کیا اور قتل سے پہلے ۔ ۔ ۔ ‘‘ مردان کی چار سالہ اسماء کے قاتل کا اعترافی بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ویب ڈیسک) اسماءقتل کیس کے ملزم کے اعترافی بیان نے پولیس کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ، گرفتار ملزم کا اعترافی بیان منظر عام پر آگیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وحشی درندے نے معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی پوری کہانی سنادی ،زیادتی کے بعد دایاں ہاتھ منہ پر رکھااوربائیں ہاتھ سے معصوم کلی کو مسل دیا، گوجرگڑھی کی 4سالہ اسماءکھیل کو دکے دوران لاپتہ ہوگئی تھی ، کھیتوں سے لاش ملی، مردان تھانہ صدر کے علاقہ گوجرگڑھی میں13جنوری کو چارسالہ اسماءگھر کے سامنے کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی جس کے دوسرے روز گنے کے کھیتوں سے اس کی قتل شدہ لاش ملی پولیس پہلے روز سے بضد تھی کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد ڈی این اے میچ ہوگیا تو پولیس نے بچی کے قریبی رشتہ محمدنبی کوگرفتارکرلیا۔

ملزم محمدنبی کا عدالت میں دیئے گئے بیان کے بعد کم ازکم یہ گھتی سلجھ گئی ہے کہ قتل سے قبل معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے پولیس نے گزشتہ روزملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیاجہاں اس نے دفعہ 164/364سی آرپی سی کے تحت اپنا بیان قلمبند کرایا جو ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بارہ صفحات پر مشتمل اعترافی بیان میں ملزم نے عدالت کو بتایاکہ وہ ایک ہوٹل میں روزانہ کی اجرت پر ملازم ہے وقوعہ کے روز محلے میں شادی تھی جس کے باعث وہ کام پر نہیں گیا۔