’’ مجھ سے بات کرنے والے نے اپنے سینے پر ہاتھ مارا تو اچانک کسی نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہے اور پھر اسکے ساتھ ہی ۔۔۔‘‘ ملازمت تلاش کرنے والے کا ایسا خواب جس کی تعبیر سن کر ہوکوئی چونک اٹھے گا

’’ مجھ سے بات کرنے والے نے اپنے سینے پر ہاتھ مارا تو اچانک کسی نے کہا کہ یہ ...
’’ مجھ سے بات کرنے والے نے اپنے سینے پر ہاتھ مارا تو اچانک کسی نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہے اور پھر اسکے ساتھ ہی ۔۔۔‘‘ ملازمت تلاش کرنے والے کا ایسا خواب جس کی تعبیر سن کر ہوکوئی چونک اٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ ) کچھ دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا ہےَ کہ میں اپنے گاوں سے کچھ دور جاتا ہوں ۔جمعے کا دن ہے ۔واپسی پہ میں تین کتوں کو مارتا ہوں اور میرے کپڑے ان کے خون سے تھوڑے گندے ہو جاتے ہیں ۔ پھر میں گھر آ کر وضو کر کے اپنی جامعہ مسجد میں جمعہ پڑھنے چلا جاتا ہوں۔ ادھر مجھے ایک آدمی ملتا ہے۔ وہ ادھر اونچی آواز میں کہتا ہے کہ کوئی اللہ کی راہ میں جان دینے والا ہے اور میں اٹھ کے اس کے پاس چلا جاتا ہوں ۔پھر وہ مجھ سے عربی زبان میں سگریٹ مانگتا ہے ۔ میں اسے سگریٹ دیتا ہوں۔ پھر وہ عربی میں مجھ سے کچھ کہتا ہے ۔میں آگے سے عربی میں جواب دیتا ہوں کہ مجھے عربی نہیں آتی ۔پھر وہ اردو میں بات کرنے لگتا ہے۔ میں اس سے پوچھتا ہوں کہ آپ کا تعارف کیا ہے ۔وہ کہتا ہے کہ میں فلاں (نام مجھے یاد نہیں رہا) شہر کا رہنے والا ہوں اور ذات سے سید ہوں ۔اتنے میں ایک آدمی مجھے کہتا ہے کہ ماں کے وہ لال جو پھٹ جاتے ہیں (دہشتگرد) وہ ایسے ہی ہوتے ہیں۔ میں اس کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ اپنے سینے پہ ہاتھ مارنے لگتا ہے ۔میں ڈر جاتا ہوں اور ادھر سے بھاگ جاتا ہوں ۔ راستے میں مجھے میرا ایک دوست ملتا ہے۔ کچھ کام کہتا ہے۔ میں اس کی مدد کرتا ہوں اور پھر مسجد میں چلا جاتا ھوں ۔ پھر وہ مجھے کچھ کھانے کے لیے دیتے ہیں اور میں وہ کھاتا ہوں ۔ مجھے پانی کی حاجت محسوس ہوتی ہے ۔میں پانی مانگتا ہوں تو وہ مجھے شہد دیتے ہیں ۔ آدھا گلاس پیتا ہوں اور باقی رکھ دیتا ہوں کہ کیا دیکھتا ہوں ،وہی عربی بولنے والا بندہ آتا ہے اورمیرا جوٹھا پی جاتاہے ۔ بس اتنی سا خواب دیکھا ہے ۔برائے مہربانی تعبیر بتا دیجیے گا ۔ (اسامہ جمیل )
جناب آپ روزگار کے لئے فکر مند ہیں ۔بنیادی طور پر اچھے انسان ہیں ۔کاروبار کے لئے آپ پر کوئی کمینہ انسان مہربان ہوگا لیکن آپ اس سے جان چھڑوا لیں گے،وہ آپ کے پیسے سے پیسہ بھی کمائے گا۔ذہن میں فساد کا خیال آئے گا لیکن اس سے بچ نکلیں گے اور اللہ سے رجوع کریں گے۔اگر تو آپ نے خواب میں جو کتے مارے ہیں وہ کالے تھے تو آپ کو بیرون ملک جانے کا موقع ملے گا لیکن وہاں کامیابی نہیں ملے گی۔دعا ہے کہ اللہ آپ کو ہر طرح کی گمراہی سے بچائے،کسی ایسے انسان پر بھروسہ نہ کرئیے گا جو بعد میں آپ کے لئے وبال جان بن جائے ۔ یا مھیمن کی تسبیح کرتے رہا کریں ۔دورد پاک کثرت سے پڑھا کریں ۔خواب میں آپ کو جو اشارہ دیا گیا ہے ،اس سے محفوظ رہیں گے ۔
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -