مفرور راﺅ انوار کے 21 ساتھیوں کوگرفتارکرنے کا فیصلہ

مفرور راﺅ انوار کے 21 ساتھیوں کوگرفتارکرنے کا فیصلہ
مفرور راﺅ انوار کے 21 ساتھیوں کوگرفتارکرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسرراﺅانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔راﺅ انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔

راﺅانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔