آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن اوورسیز میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے

آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن اوورسیز میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے
آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن اوورسیز میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) نہ صرف یو اے ای بلکہ دنیا بھر میں اسے پذیرائی مل رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی آرگنا ئزیشن کا ممبر ہونا فخر سمجھتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گزشتہ دنوں اووسیز پاکستانیز آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اجلاس ہواجس میں امارات بھر سے آرائیں برادری کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چودھری محمد الطاف ،چودھری انیس الرحمن ،چودھری خالد بشیر ،چودھری عبدالغفار،چودھری عارف شفیع،چودھری رمضان شان،زاہد چودھری،ڈاکٹر محمد یونس،چودھری عرفان جاوید آرائیں ،چودھری محمد ذکریا،چودھری اویس اکرم ،سجاول آرائیں ،چودھری لال آرائیں ،چودھری سہیل آرائیں اور چودھری نوید آرائیں کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی سابقہ کا گزاری کا جائزہ لیا گیا اور مختلف مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقعے پر آرائیں برادری کے لیڈران نے امارات میں مقیم آرائیں برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔آرگنائزیشن کے عہدیداران نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن نہ صرف امارات میں بلکہ دنیا بھر میں ہر اس جگہ جہاں آرائیں مقیم ہیں وہاں مقبول ہو رہی ہے اور اس کی شاخیں قائم ہو رہی ہے جبکہ آرائیں برادر کے لوگ آرگنائزیشن کا ممبر ہونے پر فخر سمجھتے ہیں ۔

آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداراننے فیصلہ کیا کہ کہ امارات کے ساتھ ساتھ دیگر مملک میں بھی آرگنائزیشن کے ممبران کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ ممبران کی تعداد واضح اندازہ ہوسکے ۔اجلاس میں آرائیں برادری کی اندرون اور بیرون ملک فلاح وبہبود کے لیے بھی غور و خو ض کیا گیا۔اجلاس میں چودھری سہیل اشرف اور میاں جاوید بوجہ مصروفیات شرکت نہ کرسکے لیکن ان کی غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے انہیں یاد کیا گیا۔

اجلاس کا اختتام پر تکلف لنچ پر ہوا جبکہ یوتھ آرگنائزیشن کا انعقاد کرنے پر چودھری انیس الرحمن اور چودھری رمضان شان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -