”نواز شریف نے کل لودھراں میں ’جلسی‘ اس لئے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، دونوں کیا کرنا چاہتے تھے؟ سب بتا دیا

”نواز شریف نے کل لودھراں میں ’جلسی‘ اس لئے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے شہباز ...
”نواز شریف نے کل لودھراں میں ’جلسی‘ اس لئے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، دونوں کیا کرنا چاہتے تھے؟ سب بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کو ”جلسی“ قرار دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سب حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”نواز شریف نے کہا ہے کہ میں سچ بولتا ہوں اور جھوٹ کی عادت نہیں ہے۔ مجھے بھی سچ بولنے کی عادت ہے اور میں بھی اب سچ بولنے لگا ہوں کہ آج جلسہ نہیں ہوا بلکہ یہ ایک چھوٹی سی ”جلسی“ تھی۔

موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) جب یہ کہتی ہے کہ اس کا بیانیہ بہت معروف ہے تو لودھراں، جہاں انہیں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ووٹ ملے وہاں پر اسے 50 ہزار لوگوں کا جلسہ ہونا چاہئے تھا۔ تو یہ جلسہ نہیں بلکہ ایمرجنسی میں پانچ سے چھ ہزار لوگوں کی چھوٹی سی جلسی کی ہے اور دو دن کے نوٹس پر کی ہے۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف اور عبدالرحمان کانجو بڑے جلسے کی تیاری کر رہے تھے اور انہوں نے وہاں پر لودھراں کی کامیابی کی کریڈٹ لینا تھا کہ ہم نے جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اربوں روپے خرچ کئے ہیں، یہ کامیابی اس وجہ سے ملی ہے۔ لیکن نواز شریف یہ بتانا چاہتے تھے کہ یہ میری وجہ سے ہوا ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور /لودھراں


loading...