پیر حمید الدین سیالوی کو دوران سفر دل کادورہ، لاہور ریفر
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیر حمید الدین سیالوی کو دوران سفر دل کی تکلیف پرلاہور منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی سرگودھا سے امین پور بنگلا میں کانفرنس سے خطاب کیلئے جا رہے تھے کہ دوران سفر انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں سول ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور ریفر کردیا۔جہاں ان کا علاج جاری ہے۔