سیاستدان کو غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہئے،ووٹ کی حرمت کی حفاظت ووٹر کا حق ہے، خواجہ آصف

سیاستدان کو غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہئے،ووٹ کی حرمت کی حفاظت ووٹر کا حق ہے، ...
سیاستدان کو غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہئے،ووٹ کی حرمت کی حفاظت ووٹر کا حق ہے، خواجہ آصف

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاستدان کو غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہئے،سیاست گالی اورتصادم نہیں ،محبت اورخدمت کا نام ہے،ان کا کہناتھا کہ خواہشات کا غلام بننا بھی شرک کی ایک شکل ہے،ہمیں خواہشوں کی غلامی سے آزاد ہونا ہوگا۔

سیالکوٹ میں یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کی حفاظت ووٹرکا حق ہے،ذاتی نہیں ،ملکی مفاد کےلئے ووٹ دیں،ووٹ کی طاقت کوذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئے،2014 سے سن رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ آئندہ ماہ سینیٹ الیکشن اورجولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دورسے گزر رہاہے،قوم نے متحد ہوکردہشت گردی کا سامنا کیا،سیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دےکردہشتگردی کا خاتمہ کیا،پاکستان پرافغان سرزمین سے حملوں کے پیچھے بھارت ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں کسی تکنیکی خرابی کے علاوہ لوڈشیڈنگ کہیں نہیں جبکہ پہلے 20 ،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ