”عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کر دیا کیونکہ۔۔۔“ دبئی سے بڑی خبر آ گئی، عابد باکسر کی رہائی کیسے ممکن ہوئی؟ پریشان کن تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

”عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کر دیا کیونکہ۔۔۔“ دبئی سے بڑی خبر آ گئی، عابد ...
”عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کر دیا کیونکہ۔۔۔“ دبئی سے بڑی خبر آ گئی، عابد باکسر کی رہائی کیسے ممکن ہوئی؟ پریشان کن تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پولیس ان کاﺅنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو پاکستان لانے کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے کیونکہ انٹرپول نے انہیں رہا کر دیا ہے جبکہ ان کیخلاف دبئی میں درج ہونے والے جعلی چیک کے مقدمات بھی چند روز قبل فریقین کے مابین صلح کے بعد ختم ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ عابد باکسر جو دبئی میں بیٹھ کر پاکستان میں پورا نیٹ ورک چلا رہے ہیں، انہیں پاکستان لایا جائے گا مگر یہ قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ انٹرپول نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ عابد باکسر کو پاکستانی حکومت کی مداخلت کے بعد انٹرپول نے گرفتار کیا ہے مگر پاکستانی حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی اور ریڈ وارنٹ بھی نہیں دئیے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عابد باکسر نے دبئی میں بیٹھ کر پاکستان میں 8 قتل کروائے ہیں اور سب سے آخری مقدمہ حال ہی میں لاہور کے ملت پارک میں درج ہوا تھا جہاں جواد فردوسی نامی شخص کو قتل کر دیا گیا تھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور