شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، متوالے نے لیگی قیادت کیلئے سونے کا تاج تیار کروا لیا

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، متوالے نے لیگی قیادت کیلئے سونے کا تاج تیار ...
شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، متوالے نے لیگی قیادت کیلئے سونے کا تاج تیار کروا لیا

  


شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن)آج سیاسی پاور شوکا مظاہرہ کرے گی ،متوالوں کا جوش و جذبے دیدنی ہے ، لیگی کارکنوں نے لیگی قیادت سے محبت کے اظہار کیلئے سونے کا تاج تیار کروالیا، لیگی قیادت جب شیخورہ انٹری پوائنٹ سے جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہو گی تو چھوٹے طیارے کے ذریعے لیگی قیادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی جبکہ موٹر سائیکلوں کی صورت میں ریلی بھی نکالی جائے گی،اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متوالے نے نوازشریف اورمریم نوازکےلئے سونے کاتاج تیارکروا لیا جو صدرانجمن تاجران کی جانب سے نوازشریف اورمریم نوازکوپہنایاجائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ


loading...