شادی میں فیملی کے ساتھ آیا بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر ہلاک

شادی میں فیملی کے ساتھ آیا بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر ہلاک
شادی میں فیملی کے ساتھ آیا بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر ہلاک

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ کے نذدیک ڈوھورونارو کے گاؤں  مولا بخش راجڑ میں شادی میں اپنی فیملی کےساتھ آنے والا چھے "6"سالہ بچہ لیلو کھیلتے ہوئے چھور واہ نہر میں ڈوب کر ہلاک ۔

تفصیلات کےمطابق ڈو ھورونارو کے نذدیک گاؤں میں اپنے گھر والوں کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے آنے والا چھ "6"سالہ لیلو ولد پریم کولہی گاؤں کے قریب چھور واہ نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک پیر لڑکھڑانے سے لیلو پانی میں ڈوب گیا پانی کے تیز رفتار بہاؤ کے باعث لیلو کی لاش کئی گنھٹوں بعد بڑی تگ ودگ کےبعد لیلو کی لاش گوٹھ ثنااللہ راجڑ کےیہاں سے ملی اطلاع کرنے کے باوجود محکمہ آبپاشی کے عملے کی جانب سے نہر کے دروازے بند نہ کرنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے نارو کولہی ،خانچندکولہی کی قیادت میں شدید اجتحاج کیا واقعے کے چار گنھٹے بعد نہر کے دروازے بند کرکے بڑی مشکل سے لیلو کی لاش تلاش کی گئی چھ سالہ لیلو ولد پریم کی اچانک ہلاکت سے سوگ کی کفیت چھا گئی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ