نقیب اللہ محسود قتل کیس، پولیس کا راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے رابطہ کاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

نقیب اللہ محسود قتل کیس، پولیس کا راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے رابطہ کاروں کو ...
نقیب اللہ محسود قتل کیس، پولیس کا راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے رابطہ کاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نامزدملزم راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی ہے جس میں سابق ایس ایس پی ملیر کے رابطہ کاروں سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور راﺅ انوار کے 3 موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے رابطہ کاروں سے تفتیش کرنا کا فیصلہ کیا جس کے لئے سابق ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کرنے والوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں ، راؤانوارسے رابطہ کرنے والوں میں میڈیانمائندے بھی شامل ہیں،رابطہ کار پیر کو ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان سے ملاقات کریں گے

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی