بلین ٹری منصوبے پر محض اس لئے تنقید کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا کہاں کی عقلمندی ہے،عمران خان

بلین ٹری منصوبے پر محض اس لئے تنقید کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا کہاں ...
بلین ٹری منصوبے پر محض اس لئے تنقید کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا کہاں کی عقلمندی ہے،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبے پر محض اس لئے تنقید کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا کہاں کی عقلمندی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے۔بلین ٹری سونامی پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔منصوبے پر محض اس لئے تنقید کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا ہے بھلا کیسی عقلمندی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پر حملوں کی بجائے ہم پنجاب اور سندھ کے جنگلات کی فکر کریں۔سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر ٹمبر مافیا قابض ہے اور ان سے درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔