نواز شریف اور مریم نواز جاتی امراسے شیخوپورہ جلسے کیلئے روانہ

نواز شریف اور مریم نواز جاتی امراسے شیخوپورہ جلسے کیلئے روانہ
نواز شریف اور مریم نواز جاتی امراسے شیخوپورہ جلسے کیلئے روانہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جاتی امراءسے شیخوپورہ جلسے کیلئے روانہ ہو گئے ،جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،پنڈال میں پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ گراﺅنڈ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے اور پنڈال میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

جلسہ گاہ میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔

ڈپی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پرجلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...