پی ایس ایل 2018کیلئے پشاور زلمی کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز ہو گیا

پی ایس ایل 2018کیلئے پشاور زلمی کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز ہو گیا
پی ایس ایل 2018کیلئے پشاور زلمی کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپین پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2018ءکیلئے آفیشل گانے کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ گانا راک بینڈ ”کال“ نے بنایا ہے جس میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی بھی نظر آئیں گے۔ ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور مداحوں کے جوش و جذبے میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جو شدت سے مکمل گانا ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ انتظار ختم ہونے میں چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں کیونکہ پشاور زلمی کا پی ایس ایل 2018ءکیلئے مکمل آفیشل گانا آج رات 8 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل /PSL /PSL News Update