” جوس کے ساتھ مجھے کھانے میں یہ چیز بھی چاہیے “شادی کے 40 ویں روز عرب دلہن کی فرمائش، دولہا نے انکار کیا تو طلاق ہی ہوگئی، آخری ایسی کیا چیز کھانے میں مانگ لی تھی؟ جان کرآپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

” جوس کے ساتھ مجھے کھانے میں یہ چیز بھی چاہیے “شادی کے 40 ویں روز عرب دلہن کی ...
” جوس کے ساتھ مجھے کھانے میں یہ چیز بھی چاہیے “شادی کے 40 ویں روز عرب دلہن کی فرمائش، دولہا نے انکار کیا تو طلاق ہی ہوگئی، آخری ایسی کیا چیز کھانے میں مانگ لی تھی؟ جان کرآپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

  


قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مختلف انسانوں کی کھانے پینے کی مختلف عادات ہوتی ہیں ،کوئی گوشت کا دلدادہ ہے تو کسی کو سبزیاں پسند ہیں لیکن عرب ملک میں خاتون نے دولہے سے جوس کیساتھ کھانے کے لیے ایسی چیز کا مطالبہ کردیا کہ نہ ملنے پر شادی کے 40ویں دن ہی علیحدگی ہوگئی ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق عرب خاتون اس وقت شوارما نہ ملنے پر خاوند کیساتھ جھگڑپڑی جب دلہن کیلئے جوس خریداجارہاتھا جس کے بعدخاتون طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی ، سمیہ نامی خاتون نے بتایاکہ ’ روایتی طورپرہماری ارینج میرج ہوئی ، شادی سے بشمکل 2ماہ پہلے اسے دیکھاتھا لیکن کبھی یہ خیال نہیں کیا کہ وہ کتنا گندا ہے ، ہماری شادی کے پہلے ہی ہفتے اس ن ے مجھے بتایاکہ وہ باہر جانے سے نفرت کرتا ہے کیونکہ اس سے رقم ضائع ہوتی ہے“۔

رپورٹ کے مطابق 40دنوں کے دوران خاتون نے اپنے شوہر کوکہیں باہر لے جانے کو کہاکیونکہ وہ شادی شدہ جوڑے کے طورپر کہیں باہر نہیں گئے ، باہرجانے کے بعد خاتون نے شوارما خرید کر دینے کا مطالبہ کردیا جس پر خاوند نے موقف اپنایا کہ وہ پہلے ہی جوس خرید کردے چکا ہے اور یہی کافی ہے اور خاتون کو دولت کے ضیاع کا ذمہ داربھی ٹھہرادیا۔

یہی وہ وقت تھا جب سمیہہ نے اپنی فیملی کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیااور فوری طورپر طلاق کیلئے مقدمہ دائر کردیا، امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ آنیوالے ہفتوں میں مصری عدالت فیصلہ سنادے گی ۔

مزید : عرب دنیا


loading...