3 سال میں21 دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہوئے

3 سال میں21 دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہوئے
3 سال میں21 دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ 3سال میں 21 ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ، 40 ادویہ سازکمپنیوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل جبکہ ادویہ سازکمپنیوں کو 21کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ 3سال میں غیرمعیاری، جعلی اورنقلی ادویہ کی روک تھام یقینی بنانے کیلیے ڈرگ عدالتوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار836 مقدمات دائر کئے، 21 ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے، 40 ادویہ سازکمپنیوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل کی گئیں جبکہ ادویہ سازکمپنیوں کو 21کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سال2015 سے لیکرسال2017کے آخر تک ملک بھرمیں غیرمعیاری، جعلی اور نقلی ادویات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلیے مجموعی طورپر کل1 لاکھ 78 ہزار 230ادویات کے نمونوں کاڈرگ ٹیسٹینگ لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا جن میں سے 1 ہزار943 نمونے غیرمعیاری جبکہ 442 نمونے جعلی قرار دیے گئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ان تین سالوں کے دوران ڈرگ عدالتوں میں مجموعی طور پر8ہزار 836مقدمات دائر کئے جن میں سے 5 ہزار 389 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں۔