عراقی کلب گول کیپر کا اہم میچ کیلئے اپنی نوزائیدہ بچی کی موت پوشیدہ رکھنے کا انکشاف

عراقی کلب گول کیپر کا اہم میچ کیلئے اپنی نوزائیدہ بچی کی موت پوشیدہ رکھنے کا ...
عراقی کلب گول کیپر کا اہم میچ کیلئے اپنی نوزائیدہ بچی کی موت پوشیدہ رکھنے کا انکشاف

  

بغداد(آن لائن) عراقی ٹاپ لیگ میں ایک گول کیپر نے اہم میچ میں حصہ لینے کیلئے اپنی نوزائیدہ بچی کی موت کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے پوشیدہ رکھا،یہ بات کھلاڑی نے گزشتہ روز بتائی ۔نفٹ میسان کے گول کیپر اعلی احمد نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ میچ شروع ہونے کچھ گھنٹے قبل میری بیٹی کی پیدائش کے دوران پیچیدگیوں کے باعث موت واقع ہوئی ۔21سالہ احمد نے بتایا کہ اس نے اپنی اہلخانہ کو بتایا کہ وہ اس معلومات کو زیادہ نہیں پھیلائیں کیونکہ وہ وزارت داخلہ کے ملکیتی کلب الشرطہ کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے جمعرات کو میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اوپر بہت زیاد ہ بوجھ لیا اور اپنی ٹیم ساتھیوں یا کوچ کو آگاہ نہیں کیا کیونکہ میں جانتا تھا وہ مجھے کھیلنے نہیں دیتے۔

مزید : کھیل