سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کی کارروائی،دو دہشت گرد گرفتار

پشاور(این این آئی) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ بنوں میں پولیس نے بارہ سالہ بچی بازیاب کراکر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ضرور پڑھیں: بھارتی دانشور پرتاب بھانو نے اپنے آرٹیکل میں بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا کر شرمندہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹانک اڈہ کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی ریجن نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں اجمل اور جمال کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا دو ہزار پندرہ میں پولیس پارٹی سے مقابلہ ہواجس میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم اور دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے ٗدو طرفہ مقابلے میں دہشتگردوں کے دو ساتھی بھی مارے گئے تھے۔
دوسری جانب بنوں پولیس نے بٹگرام میں کارروائی کرکے بارہ سالہ بچی بازیاب کرالیا۔کارروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار ہوا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔