لاہور:کاہنہ میں 12 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 3 سال بچے کو قتل کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے کاہنہ میں 3 سالہ بچے کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ لاش گھر پہنچنے پر والدین پر غشی کے دورے ، گھر میں صف ماتم بچ گیا۔
نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق3 سالہ اسد گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ 12 لڑکے نے فائرنگ کردی ،اور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق 3 سالہ اسد کو گولی سینے میں لگی جو آر پار ہو گئی،والدین کا کہناتھا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور فیروز پور روڈ بلاک کردی اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔