مشہور ڈرامہ عینک والا جن کے کردار 'زکوٹا' کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مشہور ڈرامہ عینک والا جن کے کردار 'زکوٹا' کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
مشہور ڈرامہ عینک والا جن کے کردار 'زکوٹا' کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار مطلوب الرحمان منا لاہوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

مطلوب رحمان منا لاہوری نے پی ٹی وی سے نشر ہونے والے بچوں کے شہرہ آفاق ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں زکوٹا جن کے کردار سے ملک گیر شہرت حاصل کی جب کہ گزشتہ روز طویل علالت کے باعث وہ 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

منا لاہوری طویل عرصے سے فالج کے باعث شدید علیل تھے اور کئی روز سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکار مطلوب الرحمان کی نماز جنازہ رچنا ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور ساتھی فنکاروں نے شرکت کی۔

منا لاہوری کے ساتھی فنکار حسین پاشا بھی نماز جنازہ میں شریک تھے جب کہ ان کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...