سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں پر بجلیاں گرادیں، ایسا اعلان کردیا کہ تارکین وطن کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔

سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں پر بجلیاں گرادیں، ایسا ...
سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں پر بجلیاں گرادیں، ایسا اعلان کردیا کہ تارکین وطن کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظبی(این این آئی) اماراتی وزارت انسانی وسائل آئندہ ایک سو دن میں 3مختلف شعبوں میں 2لاکھ اماراتی شہریوں کو غیر ملکیوں کی جگہ بھرتی کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں ادارہ انسانی وسائل کے وزیر ناصر الہاملی نے بتایا کہ ملک میں 12شعبے ایسے ہیں جن میں اماراتی شہریوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے۔

ان میں سے 6شعبے قومی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔اس وقت میں ملک میں 3لاکھ شہریوں کے لئے اسامیاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی شہریوں کو بھرتی کرنے والے نجی اداروں کو مختلف سہولتیں دی جائیں گی۔ ایسے ادارے لائسنس کے اجراء اور تجدید میں بھی خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -