پاکستان نے سعودی عرب فوج بھیجی تو ایران کھل کر سامنے آگیا، بھارت کیلئے ایسا کام کردیا کہ جان کر ہرپاکستانی کے ہوش اڑ جائیں

پاکستان نے سعودی عرب فوج بھیجی تو ایران کھل کر سامنے آگیا، بھارت کیلئے ایسا ...
پاکستان نے سعودی عرب فوج بھیجی تو ایران کھل کر سامنے آگیا، بھارت کیلئے ایسا کام کردیا کہ جان کر ہرپاکستانی کے ہوش اڑ جائیں

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے بھارت کو بیچے جانیوالے تیل کی آمدورفت کے اخراجات مزید کم کرنے کی پیشکش کردی جبکہ اس سے پہلے بھارت نے درآمدات بڑھانے پر اتفاق کیاتھا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران ایشیاءمیں اپنے تیل کے خریدار بنانے کیلئے کوشاں ہیں اورپرامید ہے کہ رعایت دینے پر دیگرمشرق وسطیٰ کے ممالک سے زیادہ اس کا تیل بکے گاجبکہ ملک پر امریکی پابندیوں کی تلوار بھی لٹکی ہے ۔ 2016ءمیں ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کے بعد سے اب تک ایران آمدورفت کے اخراجات میں کمی کی پیشکش کررہاہے ، 2017-18ءکے دوران ایران نے رعایتی حد 62سے بڑھا کر 80فیصد تک کردی لیکن ایران نے ان نرخوں میں مزید تبدیلی اسی صورت کرنے کی پیشکش کردی جب بھارتی آئل ریفائنریز ایرانی تیل خریدیں گی ۔

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق اب ایران نے اب 100فیصدتک رعایت دینے کی پیشکش کی ۔ ایران نے کہاہے کہ ان رعایتوں کی وجہ سے بھارت سے آرڈرز میں اضافہ ہوگا۔بھارتی ہم منسب سے ملاقات کے بعد ایرانی وزیر بیجان زنگانح نے بتایاکہ بھارت کی سرکاری تیل ایجنسیاں ایران سے تیل کی خریداری میں اضافہ کرنے جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ 2018-19ءمیں بھارت کی سرکاری اور نجی آئل ریفائنریز روزانہ 5لاکھ بیرل تیل خریدیں گی ۔

یادرہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی صدر حسن روحانی نے وفد سمیت بھارت کا دورہ کیا جس دوران چاہ بہار بندرگاہ سمیت مختلف معاہدے کیے گئے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ بھارت کے دوران ہی یہ خبربھی آئی کہ پاکستان اپنی مسلح افواج کے دستے سعودی بھیج رہا ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے بھی دیدی تاہم وزیرداخلہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستانی دستے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

مزید : بین الاقوامی /بزنس


loading...