” ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ بھارت کو۔ ۔ ۔“ ایرانی صدر نے بھارت کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا

” ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ بھارت کو۔ ۔ ۔“ ایرانی صدر نے بھارت کیلئے ...
” ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ بھارت کو۔ ۔ ۔“ ایرانی صدر نے بھارت کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم اکٹھے ہیں ۔ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ ایک بلین سے زائد ”امن کے خواہشمندوں“ کے ملک انڈیا کو ویٹو کا اختیار بھی دیاجائے ۔
بھارت کے دورے کے دوران نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہناتھاکہ ’ ایک بلین سے زائد آبادی ہونے کے باوجود انڈیا کے پاس ویٹو اختیارات کیوں نہیں؟ اور امریکہ کو یہ اختیار کیوں ہے؟ایٹمی طاقت رکھنے والے پانچ ممالک کو ویٹو کا اختیار دیاگیا، آخر ایٹمی طاقت رکھنے والے پانچ ممالک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ اختیار کیوں دیا گیا۔
اس دوران ایرانی صدر نے امریکہ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ’ہماری قسمت ایک طویل عرصے سے امریکہ کے ہاتھ میں ہے ، وہ ہماری معیشت ، کلچر کا فیصلہ کرتا ہے ، حتیٰ کہ ہمارے پاس ٹی وی کا کوئی تعلیمی چینل بھی نہیں ، تمام فوجی سنٹرز بھی امریکی کنٹرول میں ہیں۔
ایرانی صدر نے یہ موقف ایک ایسے وقت پر اپنایاجب وہ بھارت کے دورے پر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ سمیت 9معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے یہ بھی کہاکہ بھارت اور ایران کے تعلقات کسی کاروبار یا تجارت سے بالاتر ہیں۔