”مبارک ہو، ان لوگوں کو بھی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ۔ ۔ ۔“ نوازشریف نے شیخوپورہ کے جلسہ میں دبنگ اعلان کردیا

”مبارک ہو، ان لوگوں کو بھی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ۔ ۔ ۔“ نوازشریف ...
”مبارک ہو، ان لوگوں کو بھی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ۔ ۔ ۔“ نوازشریف نے شیخوپورہ کے جلسہ میں دبنگ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ عام انتخابات میں شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کو پیشگی مبارکباد دے دی اور کہاکہ شیخوپورہ کے عوام نے ان کا مان رکھا،میرے دشمن مجھ سے انتقام لیناچاہتے ہیں ، سب دشمن بن گئے ہیں لیکن نوازشریف پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرے گا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوما سے خوش ہوں ، آج دہشتگردی جا اور بجلی آرہی ہے ، کوئی ثابت کردے کہ نوازشریف نے 50روپے رشوت لی ہو، کم ازکم 10 روپے کی رشوت ہی ثابت کردو، رشوت نہیں لی تومجھے کیوں نااہل کیاگیا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دن رات کام کرنے پر مجھے نکالا گیا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لے کر آئے اور بدامنی کا خاتمہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ سال پورے کرنے نہیں دیے گئے، نواز شریف کو گرفتار کیا گیا، اٹک کے قلعہ میں بند کرنے کے علاوہ ملک بدر کیا گیا، کیا عوام کو اس کی وجہ سمجھ آتی ہے لیکن مجھے سمجھ آتی ہے۔یہ لاڈلے اور پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کون سا بڑا منصوبہ شروع یا مکمل کیا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کس نے قائم کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے ملک کو اندھیرے میں غرق کیا، پشاور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹیں ہیں اور کراچی کا بھی یہی حال ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ امپائر کی انگلی کہنے والوں کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا اور 2018 کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے، جو ووٹ مسلم لیگ (ن) کے بکسے میں نہیں جائے گا وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے خلاف جائے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 70 سال سے جو اس ملک کے ساتھ ہوتا آرہا ہے وہ آئندہ نہیں ہونے دیں گے، عوام نواز شریف کے ساتھ ملکر قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ یہاں سب دشمن بنے ہوئے ہیں اور وہ انتقال لینا چاہتے ہیں، اگر مشکل وقت آتا ہے تو نواز شریف گھبرانے والا نہیں، عوام کا دامن نہیں چھوڑوں گا اور عوام کے ساتھ ملکر پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -