یہ چور دکان میں چوری کرنے کیلئے اینٹ مار کر شیشہ توڑنے لگے تو کیا ہوا؟ موقع پر ہی ایسی سزا مل گئی جس کا کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یہ چور دکان میں چوری کرنے کیلئے اینٹ مار کر شیشہ توڑنے لگے تو کیا ہوا؟ موقع پر ...
یہ چور دکان میں چوری کرنے کیلئے اینٹ مار کر شیشہ توڑنے لگے تو کیا ہوا؟ موقع پر ہی ایسی سزا مل گئی جس کا کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چور واردات کرنے آتا ہے، مال اڑاتا ہے اور نکل جاتا ہے یا پھر قانون کی گرفت میں آ جاتا ہے لیکن کبھی کسی چور نے یہ نہ سوچا ہو گا کہ وہ واردات کرنے جائے اور اس کے ساتھ ایسی انہونی ہو جائے کہ عمر بھر کیلئے وہ چوری سے توبہ ہی کر لے۔

چین کے شہر شنگھائی میں ایک چوری کیساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جس کی کسی کو توقع بھی نہ تھی اور دونوں کو بغیر کارروائی کے ہی راہ فرار اختیار کرنا پڑی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق دو چور ایک دکان میں چوری کی غرض سے آئے اور دکان کا شیشہ ًتوڑنے کیلئے اینٹوں کے استعمال کا فیصلہ کیا۔

ایک چور نے دروازے کے قریب ہو کر زور سے اینٹ دے ماری تو اس کے پیچھے کھڑے چور نے بھی نشانہ باندھا اور زور سے اینٹ دروازے کی جانب پھینک دی لیکن اسی دوران اس کا ساتھی چوری اینٹ اور دروازے کے درمیان آ گیا اور اینٹ لگتے ہی زمین بوس ہو گیا۔

یہ منظر سی سی ٹی وی پر ریکارڈ کر لیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور زخمی ہونے والے اپنے ساتھی کو گھسیٹ کر لے جاتا ہے لیکن زخمی ہونے والے چور کی حالت کے بارے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ شنگھائی پولیس نے اب تک ان دوونوں افراد کی شناخت نہیں کی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...