’ہم نے پی ایس ایل کیلئے کرکٹ بورڈ کو یہ چیز دیدی “ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے اعلان کردیا

’ہم نے پی ایس ایل کیلئے کرکٹ بورڈ کو یہ چیز دیدی “ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے اعلان ...
’ہم نے پی ایس ایل کیلئے کرکٹ بورڈ کو یہ چیز دیدی “ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن تھری میں ٹیکنالوی سے بھی استفادہ کرسکے گی جس کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کرکٹ انیلسٹ پلیٹ فارم کی خدمات پی سی بی کے سپرد کردی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ نے پی سی بی کیساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس پر نجم سیٹھی اور ڈاکٹر عمر سیف نے دستخط کیے ۔ یہ تجزیاتی پلیٹ فارم ہرکھلاڑی کا انفرادی تجزیہ، مدد اور سائنسی بنیادوں پر کوچنگ کی سہولت فراہم کرتاہے ۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں داخل ہوجائے گا۔

مزید : کھیل /سائنس اور ٹیکنالوجی