پاکستان بارے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی ناکام ہوگئی:جاپانی اخبار

پاکستان بارے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی ناکام ہوگئی:جاپانی اخبار
پاکستان بارے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی ناکام ہوگئی:جاپانی اخبار

  

ٹوکیو(صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی ناکام ہو رہی ہے جبکہ نئی افغان پالیسی سے امن تباہ ہو رہا ہے۔

جاپانی اخبار کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی ناکام ہو رہی ہے،16 سال بعد بھی واشنگٹن افغان جنگ کی پیچیدگیوں کو سمجھ نہیں سکا۔1980 سے جاری افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے جبکہ سابق صدر جارج بش کا افغانستان میں لڑائی شروع کا فیصلہ سنگین غلطی تھا، القاعدہ کے ارکان بھاگ کر پاکستان چلے گئے اور وہاں انتہا پسندی پھیل گئی۔ اخبار کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی سے امن کو نقصان پہنچا۔ پاکستان کے حوالے سے کئی معاملات میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں تو آگے بڑھا جا سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ افغان مسئلے کا فوجی حل تلاش کر رہے ہیں۔ جوطریقہ اختیار کیا جا رہا ہے اس سے جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی