عامر خان کی غلطی کے باعث جوہی چاولہ5سال تک ناراض رہیں

عامر خان کی غلطی کے باعث جوہی چاولہ5سال تک ناراض رہیں
عامر خان کی غلطی کے باعث جوہی چاولہ5سال تک ناراض رہیں

  


ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ عامرخان کی غلطی کی وجہ سے ان کے ساتھ 5سا ل تک ناراض رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاولہ اور عامر خان کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم انکی جوہی کیساتھ جوڑی ماضی کی سپر ہٹ جوڑی سمجھی جاتی تھی اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی، دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے گہرے دوست بن گئے۔ جوہی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے تھے، اگر کسی کو مصیبت میں بلایا جا سکتا تھا تو وہ عامر تھا۔میں اور عامر فلم عشق کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے 3 سے4 بار لڑے کچھ تو فلم کا سکرپٹ بھی ایسا ہی تھا اور ہم بھی تھوڑے شرارتی تھے۔

اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا واقعہ درپیش آیا جب عامر خان نے جوہی کو کہا کہ وہ علم نجوم کو جانتے ہیں، اور جوہی کو اپنی ہتھیلی دکھانے کو کہا ، جب جوہی نے اپنا ہاتھ انکے سامنے رکھا تو عامر کو شرارت سوجھی اور انہوں نے جوہی کے ہاتھ پر تھوکا اور دوڑ لگا دی، اس واقعہ پر جوہی اتنی آگ بگولہ ہوئیں کہ انہوں نے آنے والے 5 سے 6 سال تک عامر سے بات نہ کی۔ایک وقت آیا کہ جوہی نے پہل کرتے ہوئے عامر سے دوستی کرلی۔ 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح


loading...