شیخوپورہ جلسہ، نوازشریف نے تقریر کرتے ہوئے ساتھ کھڑے شخص کی جیب سے 50 روپے کا نوٹ نکال لیا

شیخوپورہ جلسہ، نوازشریف نے تقریر کرتے ہوئے ساتھ کھڑے شخص کی جیب سے 50 روپے کا ...
شیخوپورہ جلسہ، نوازشریف نے تقریر کرتے ہوئے ساتھ کھڑے شخص کی جیب سے 50 روپے کا نوٹ نکال لیا

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرارپانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں مختلف مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں اور اتوار کو بھی مسلم لیگ ن نے شیخوپورہ میں پنڈال سجایاجس دوران نوازشریف ساتھ موجود شخص سے لے کر باری باری دس روپے سے لے کر 5ہزار روپے کے نوٹ لہراتے رہے ۔

نوازشریف نے کہاکہ ”میاں صاحب پانچ، دس یا سوروپے کا نوٹ دو‘۔پھر نوٹ لہراتے ہوئے بولے کہ’ یہ پچاس روپے کا نوٹ ہے، یہ سوروپے کا نوٹ ہے ، ہزار کا ہے ، یہ پانچ ہزار ہے ، اس سے بڑا نوٹ اور کوئی نہیں ۔ اور نہیں تو یہی ثابت کردو کہ پانچ ہزار روپے ناجائز کمایا، ہو رشوت سے کمایا ہو،میں استعفیٰ دے کر ساری عمرکیلئے سیاست سے ریٹائرہوجاﺅں گا‘۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ شیخوپورہ کے عوام سے خوش ہوں ، آج دہشتگردی جا اور بجلی آرہی ہے ، رشوت نہیں لی تومجھے کیوں نااہل کیاگیا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دن رات کام کرنے پر مجھے نکالا گیا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لے کر آئے اور بدامنی کا خاتمہ کیا۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ