نوازشریف جوزبان استعمال نہیں کرسکتے وہ بیٹی سے کر اتے ہیں:فوادچوہدری

نوازشریف جوزبان استعمال نہیں کرسکتے وہ بیٹی سے کر اتے ہیں:فوادچوہدری
نوازشریف جوزبان استعمال نہیں کرسکتے وہ بیٹی سے کر اتے ہیں:فوادچوہدری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم کی حیثیت نوازشریف کی بیٹی سے ز یاد ہ نہیں جو بات باپ کہنے سے قاصر ہے وہ  بیٹی سے کہلوا لیتا ہے۔

مریم نواز کی شیخوپورہ میں تقریر پرردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی لوٹ مارکاسب سے ز یادہ فائدہ مریم نوازکوہو اقوم جانتی ہے کہ مریم نوازکی پاکستان میں کوئی جائیدادنہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی جج نے فیصلے میں قابل اعتراض زبان استعمال نہیں کی نواز شریف نے صفائی پیش کرنے کے بجائے قطری خط پیش کئے۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ احتساب کاعمل جلدمنطقی انجام تک پہنچے گا اداروں کودھمکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے مریم نواز کا شیخوپورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ مائنس نواز شریف فارمولے پر کام کرنے والوں کو تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن نواز شریف کو عوام کا ساتھ مل گیا، وہ وقت آئے گا آئین و قانون پر مبنی جے آئی ٹی بنے گی جو واٹس ایپ کال پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کرے گی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...