فلوریڈا،فائرنگ کا نشانہ بننے والے سکول کے طلبا کی اسلحہ مخالف ریلی

فلوریڈا،فائرنگ کا نشانہ بننے والے سکول کے طلبا کی اسلحہ مخالف ریلی
فلوریڈا،فائرنگ کا نشانہ بننے والے سکول کے طلبا کی اسلحہ مخالف ریلی

  

فلوریڈا (صباح نیوز)فلوریڈا میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبا نے اسلحے کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ سکول کے طلبا،ان کے والدین اور اساتذہ نے ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ رائفل ایسوسی ایشن سے فنڈز لینے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے۔ریلی کے دوران شرکا نے صدرٹرمپ کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے رابطوں پرشرم کروکے نعرے بھی لگے۔واضح رہے کہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں نکولس کروز نے ہائی سکول میں داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی