”میاں صاحب !آپ ایک منٹ کے لیے مجھے جرنلسٹ سمجھیں اور بتائیں کہ ۔۔۔“مریم نواز نے اپنے والد سے ایسا سوال کر لیا کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،ویڈ یو بھی سامنے آگئی

”میاں صاحب !آپ ایک منٹ کے لیے مجھے جرنلسٹ سمجھیں اور بتائیں کہ ۔۔۔“مریم نواز ...
”میاں صاحب !آپ ایک منٹ کے لیے مجھے جرنلسٹ سمجھیں اور بتائیں کہ ۔۔۔“مریم نواز نے اپنے والد سے ایسا سوال کر لیا کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،ویڈ یو بھی سامنے آگئی

  

شیخو پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے صحافی بن کر بات کی تو ویڈ یو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مر یم نواز نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں سوار ہو کر شیخوپورہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے جلسہ گاہ کی جانب جا رہے ہیں ۔اس دوران مریم نواز نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میاں صاحب !آپ ایک منٹ کے لیے مجھے جرنلسٹ سمجھیں اور مجھے بتائیں کہ لوگوں کی محبت اور عشق دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ میں پہلے بھی شیخوپورہ بہت دفعہ آچکا ہوں لیکن ایسا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا “۔مریم نواز نے یہ ویڈ یو شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور صارفین نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس