ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کریں گے:یوسف رضا گیلانی

ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کریں گے:یوسف رضا گیلانی
ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کریں گے:یوسف رضا گیلانی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کوئی غیر آئینی کام ہو خواہش ہے کہ سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں۔

لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل نہیں کیا گیا تھا چندسیکنڈ کی سزادی گئی تھی میری نااہلی قانون کی تشریح کے مطابق ہوئی۔یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ مجھے صدرکےخلاف خط لکھنے کاکہاگیاتھا،میری نااہلی کافیصلہ میرےخلاف نہیں پارلیمنٹ کےخلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت تمام اداروں کواپناکام کرناچاہیے ملک میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کو ہماری پارٹی سپورٹ نہیں کرے گی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور