اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر نواز شریف کی کوریج پر پابندی عائد کی جائے’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے شور سے سر درد کی گولیوں کی فروخت بڑھ گئی:پاکستان عوامی تحریک

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر نواز شریف کی کوریج پر پابندی عائد کی ...
اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر نواز شریف کی کوریج پر پابندی عائد کی جائے’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے شور سے سر درد کی گولیوں کی فروخت بڑھ گئی:پاکستان عوامی تحریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک  پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘  کے شور سے نااہلی تو ختم نہیں ہوئی البتہ سردرد کی گولیوں کی فروخت بڑھ گئی ہے،باپ بیٹی نے چھٹی کا دن بھی غارت کر دیا، قوم پوچھتی ہے غریب کا پیسہ کیوں لوٹا؟لندن محلات کس کمائی سے بنائے اور پھر سپریم کورٹ میں منی ٹریل کی جگہ قطری خط کیوں پیش کیا؟

مسلم لیگ ن کے شیخوپورہ جلسہ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بشارت جسپال کا کہنا تھا کہ انسان نے اچھے کام کئے ہوں تو عمر کا آخری حصہ  آرام سے گزرتا ہے ،نواز شریف اپنے برے کاموں کی وجہ سے بڑھاپے میں گلیوں میں مارے مارے پھر رہےاور لطیفوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اس وقت کامیڈی ٹاک شوز کو نواز شریف کی جلسوں میں کی جانیوالی چیخ و پکار سے سب سے زیادہ مواد فراہم ہورہا ہے، لوگ ہنس رہے ہیں،جہاں رش دیکھتے ہیں باپ بیٹی ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘  کی صدائیں بلند کرنا شروع کردیتے ہیں،یہ قدرت کا انتقام ہے اور اس کا ابھی آغاز ہوا ہے،اشرافیہ کا تماشا جوں جوں دن گزریں گے اور بڑھے گا۔بشارت جسپال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کے بچے بھی پوچھ رہے ہیں کہ ان سے ان کی ماؤں کو ان سے کیوں چھینا؟ابھی تو پیسے کا حساب مانگا جارہا ہے خون کا حساب تو باقی ہے؟۔بشارت جسپال نے کہا کہ ’’ مجھے  کیوں نکالا ‘‘ کی چیخ وپکار کی وجہ سے قوم بے آرام ہوچکی ہے، لہذا عدالتی وقارکے خلاف ہونیوالی تقریریں اور شور شرابہ بند کروایا جائے اور پیمرا نوٹس لینے کی بجائے منہ میں ’’گھگنیاں ‘‘ڈال کر کیوں بیٹھا ہوا ہے؟اس وقت قابل احترام چیف جسٹس کی سب سے بڑی ذمہ داری عدلیہ کے باوقار ادارے کی ساکھ پر ہونیوالے حملوں اور ہرزہ سرائی کو بند کروانا ہے،اگر نواز شریف کی جگہ کوئی عام آدمی اس طرح ججز کی توہین کرتا تو کیا اسی نرمی اور برداشت کا مظاہرہ ہوتا؟۔انہوں نے کہا کہ باپ بیٹی عدلیہ کے خلاف عوام کو مشتعل کررہے ہیں ان کے جلسوں کی کوریج اسی طرح بند کروائی جائے جس طرح پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر الطاف حسین کی کوریج بین کی گئی تھی۔