ترکی نے شامی گاؤں پر حملے کے دوران گیس کا استعمال کیا:نگران گروپ 

ترکی نے شامی گاؤں پر حملے کے دوران گیس کا استعمال کیا:نگران گروپ 
ترکی نے شامی گاؤں پر حملے کے دوران گیس کا استعمال کیا:نگران گروپ 

  

بیروت(این این آئی)شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کی فورس اور انسانی حقوق کے نگران گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں حملے کے دوران مبینہ طور پر گیس کا استعمال کیا۔

کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ترکی کی تازہ ترین بمباری نے شام اور ترکی کے درمیان سرحد کے نزدیک ایک گاؤں کو لپیٹ میں لیا۔ حملے کے بعد 6 افراد سانس گھٹ جانے کا شکار ہوئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس حملے میں گیس استعمال کی گئی۔ترکی نے گزشتہ ماہ شام کے علاقے عفرین میں زمینی اور فضائی حملے کے ساتھ فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کو نشانہ بنانا ہے۔اقوام متحدہ نے چھ فروری کو شام میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی