دوران اقتدارحکمرانوں کو کسی ادارے میں خرابی نظر نہیں آتی،حساب مانگا جائے تو اداروں کو آنکھیں دکھانا شروع کر دیتے ہیں :فواد رسول بھلر

دوران اقتدارحکمرانوں کو کسی ادارے میں خرابی نظر نہیں آتی،حساب مانگا جائے تو ...
دوران اقتدارحکمرانوں کو کسی ادارے میں خرابی نظر نہیں آتی،حساب مانگا جائے تو اداروں کو آنکھیں دکھانا شروع کر دیتے ہیں :فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے اثاثوں او رپیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے، جمہوریت خطرے میں کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے،قانون کی بالادستی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرتا ، ن لیگ کرپشن سے روکنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہے وہ سمجھتے ہیں انکو کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی چھٹی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ حکمران جتنی دیر اقتدار کی کرسی پر ہوتے ہیں انکو کسی ادارے میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی اور جیسے ہی ان سے کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگا جائے تو یہ سپریم کورٹ اور دیگر اداروں کو آنکھیں دکھا نا شروع کر دیتے ہیں، قوم سپریم کورٹ اور احتساب کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اس لئے اداروں کے خلاف انکی کسی سازش کو کامیا ب نہیں ہونے دیاجائیگا۔ فواد رسول بھلر نے کہا کہ2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مرکز میں اپنی حکومت بنائیگی اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائیگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور