ذبح خانے لیجائی جانے والی گائے رسہ چھڑا کر بھاگ گئی، سمندر میں چھلانگ لگائی اور دور نکل گئی۔۔۔ اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ ایسا بھی ممکن ہے

ذبح خانے لیجائی جانے والی گائے رسہ چھڑا کر بھاگ گئی، سمندر میں چھلانگ لگائی ...
ذبح خانے لیجائی جانے والی گائے رسہ چھڑا کر بھاگ گئی، سمندر میں چھلانگ لگائی اور دور نکل گئی۔۔۔ اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ ایسا بھی ممکن ہے

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ میں ورکرز ایک گائے کو ذبح خانے لیجا رہے تھے کہ وہ رستہ چھڑا کر بھاگی اور قریب موجود سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ اب وہ گائے تیرتی ہوئی ایسی جگہ پہنچ چکی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے جنوبی میں واقع شہر نائیسا میں لوکازنامی شخص اور اس کے ساتھی ورکرز گائے کو لیجا رہے تھے۔ جب گائے بھاگی تو لوکاز نے اس کا رسہ تھامے رکھنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور جسم پر کئی زخم آ گئے، جس پر رسہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور گائے قریب موجود سمندر میں چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گائے سمندر میں تیرتی ہوئی چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے سے غیرآباد جزیرے پر چلی گئی ہے جسے وہاں سے واپس لانا ریسکیو سروسز کے لیے ناممکن ہو رہا ہے۔ نائیسا کے ڈپٹی کمانڈر فائربریگیڈپاویل گوتوسکی کا کہنا ہے کہ ’’گائے بہت ڈری ہوئی ہے اور وہ کسی کو بھی 70میٹر سے زیادہ اپنے نزدیک نہیں آنے دے رہی۔گائے کے مالک نے اسے گولی مارنے سے بھی منع کر دیا ہے کیونکہ اس سے اسے گائے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق گائے کی اس جرأت کے بعد کئی لوگ اسے موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے بھی سامنے آ گئے ہیں جن میں سابق گلوکار اور سیاستدان پاویل کوکیز بھی شامل ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’یہ گائے ’ہیرو‘ ہے، اب اسے ذبح خانے نہیں جانا چاہیے۔‘

مزید : ڈیلی بائیٹس