’امریکہ دوسرے ممالک میں عام انتخابات میں مداخلت کرتا ہے تاکہ۔۔۔‘ سی آئی اے کے سابق سربراہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی پریشان ہوجائے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے مداخلت کرکے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔روس پر عائد یہ الزام تو تاحال ثابت نہیں ہو سکا لیکن اب امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے اس حوالے سے ایسا اعتراف کر لیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی پریشان ہو جائے گا۔ ویب سائٹ thehill.comکی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے سابق سربراہ جیمز وولسے نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ’’امریکہ دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے اور اس کا مقصد جمہوریت کے حوالے سے بہت اچھا ہوتا ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق پروگرام کی میزبان لورا انگراہم نے جب جیمز وولسے سے سوال کیا کہ ’’روس پر تو مداخلت کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، کیا امریکہ بھی دوسرے ملکوں کے الیکشن میں مداخلت کرتا ہے؟‘‘ جواب میں جیمز کا کہنا تھا کہ ’’اوہ، غالباً، لیکن امریکہ صرف اس ملک کے نظام کو بچانے اور اشتراکیت پسندوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے مداخلت کرتا ہے۔‘‘ جیمز وولسے کے اس اعتراف پر برطانیہ میں قائم روسی سفارتخانے کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جیمز وولسے کے بیان میں پوری کہانی بیان کر دی گئی ہے اور روس پر مداخلت کا الزام لگانے والوں کا خود کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیاہے۔‘‘