14 سالہ لڑکی کو آدمی کی شادی کی پیشکش، اس نے انکار کر دیا تو بدلہ کس خوفناک ترین انداز میں لیا؟ ایسا کام کر دیا کہ سن کر ہی انسان کانپ اُٹھے

14 سالہ لڑکی کو آدمی کی شادی کی پیشکش، اس نے انکار کر دیا تو بدلہ کس خوفناک ...
14 سالہ لڑکی کو آدمی کی شادی کی پیشکش، اس نے انکار کر دیا تو بدلہ کس خوفناک ترین انداز میں لیا؟ ایسا کام کر دیا کہ سن کر ہی انسان کانپ اُٹھے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین کے حقوق کا معاملہ انتہائی دگرگوں تو ہے ہی لیکن گزشتہ روز شادی سے انکار پر ایک شخص نے 14سالہ لڑکی کو ایسے انتقام کا نشانہ بناڈالا ہے کہ سن کر ہی انسان کانپ اٹھے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بھیانک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مدورائے ضلع میں پیش آیا جہاں ناڈوواکوٹائی نامی گاؤں میں لڑکی سکول سے واپس آ رہی تھی کہ 22سالہ بیلاموروگن نامی نوجوان نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ اتفاق سے اس وقت ایک رکشے میں سوار وہاں سے گزر رہی تھی۔ اس نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ مل کر بیٹی کے جسم کو لگی آگ بجھائی اور اسے ہسپتال پہنچایا۔ واقعے میں لڑکی کا 70فیصد جسم جھلس گیا اور اب تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے اوراس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بعدازاں لڑکی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ’’ملزم کافی عرصے سے میری بہن کو تنگ کرتا آ رہا تھا، وہ ایک بار درانتی اور رسی لے کر ہمارے گھر بھی آ گیا تھا اور کہا کہ اس لڑکی کی مجھ سے شادی کر دو، ہمارے انکار پر اس نے خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔ملزم اکثر اسے سکول آتے جاتے راستے میں روک کر بھی تنگ کرتا اور شادی کے لیے کہتا تھا۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس