سری لنکا نے بنگلہ دیش کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائیٹ واش کردیا

سری لنکا نے بنگلہ دیش کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائیٹ واش کردیا
سری لنکا نے بنگلہ دیش کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائیٹ واش کردیا

  

سلہٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 75 رنز سے شکست دیتے ہوئےسیریز میں وائیٹ واش کر دیا۔

سلہٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ،مہمان ٹیم نے کوشل مینڈس کی 70رنز کی بدولت ٹیم کے مجموعے کو210تک پہنچادیا ،سری لنکن اننگ میں دنوش گونتھلیکا کے 42،تھیساراپریرا31اور دسون شانکا کے 30ناقابل شکست رنز نمایاں ہیں۔

211کے ہدف میں بنگلہ دیش کی ٹیم 18.4اوورز میں135پر ہی ہمت ہار گئی ان کی اننگ میں کپتان محمد اللہ کے 41اور تمیم اقبال کے 29رنز نمایاں ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے سہن مداشنکا اور دونوش گونتھیلکا نے 2,2وکٹیں حاصل کی جبکہ اکیلا دھانجائے،دشون شانکا،امیلہ اپانسو جیون مینڈس اور اشرو اڈانا کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔

کوشل مینڈس کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے پر پلئیر آف دا سیریز کے حق دار بھی وہی ٹھہرے۔

سری لنکا نے اس سے قبل بنگلہ دیش کودو ٹیسٹ میچ کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دے تھی.

اس کے علاوہ سری لنکا ،بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی تین ملکی ایک روزہ میچز کی سیریز میں سری لنکا فاتح رہی ،یو ں کہنا کسی طور پر بھی غلط نہیں ہو گا کہ سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیش کے اپنے اس دورے میں بہترین کارکردگی دکھائی جس میں اس نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کامیابی حاصل کی  ۔

مزید : کھیل