’خواتین میں یہ شرمناک چیز ختم کرنی ہے تو مرد 2 یا زیادہ شادیاں کریں‘ بڑے اسلامی ملک کے سربراہ نے مردوں کو ایسا حکم دے دیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

’خواتین میں یہ شرمناک چیز ختم کرنی ہے تو مرد 2 یا زیادہ شادیاں کریں‘ بڑے ...
’خواتین میں یہ شرمناک چیز ختم کرنی ہے تو مرد 2 یا زیادہ شادیاں کریں‘ بڑے اسلامی ملک کے سربراہ نے مردوں کو ایسا حکم دے دیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

تیونسیا(مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس کے صدر نے خواتین میں جسم فروشی کے مسئلے کے تدارک کے لیے اپنے ملک کے مردوں کو ایسا حکم دے دیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ zambianobserver.com کی رپورٹ کے مطابق صدر میگوفولی نے دارالسلام میں خطاب کرتے ہوئے ملک بھر کے مردوں سے کہا ہے کہ وہ دو یا اس سے زائد شادیاں کریں کیونکہ یہ ایک طریقہ ہے کہ خواتین کو جسم فروشی سے روکا جا سکے۔جن خواتین کی شادی نہیں ہو پاتی وہ اس دھندے کی طرف راغب ہو جاتی ہیں۔ ان کی شادیاں ہو جائیں گی تو وہ لامحالہ اس دھندے کی طرف نہیں آئیں گی۔‘‘

صدر میگوفولی نے اس حوالے سے ملک کے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی کل 7کروڑ آبادی میں 4کروڑ خواتین اور صرف 3کروڑ مرد ہیں۔اب ایک ہر مرد ایک ہی عورت سے شادی کرے گا توبچ جانے والی 1کروڑ خواتین میں سے اکثر مجبوری میں زناء کاری کی طرف راغب ہوں گی، اور انجام کارے جسم فروشی کے دھندے سے وابستہ ہو جائیں گی۔میں ملک کے مردوں کو مجبور نہیں کر رہا بلکہ ان کی دو یا اس سے زائد شادیاں کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہوں۔ اگر تمام مرد ایسا کریں تو مردوں خواتین کی آبادی کے اس فرق کو ختم کیا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس