ذوالفقار احمد چیمہ کا یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف تربیتی اداروں کا دورہ

ذوالفقار احمد چیمہ کا یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف تربیتی اداروں ...
ذوالفقار احمد چیمہ کا یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف تربیتی اداروں کا دورہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے زیر تربیت طلباءو طالبات کی عملی تربیت کا جائزہ لینے کیلئے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے لاہور کے مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلبرگ، صنعت زار لاہور ، اور سٹیپ انسٹیٹوٹ آف فیشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔

انہوں نے اداروں کی ورکشاپس اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی عملی تربیت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے انسٹرکٹرز اور زیرتربیت نوجوانوں سے بات چیت کی اور تربیتی امور کے بارے میں مختلف سوالات کئے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ کورسز میں دلچسپی لیں اور اپنی استعداد بڑھائیں تاکہ اُن کو ملکی اور عالمی مارکیٹ میں با عزت روزگار ملے۔ نیوٹیک کے سربراہ نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو انتہائی مفید ہنر سکھائیں گے اور ہنر کی طاقت سے پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کردےں گے۔ ہنر مند افر ادی قوت پاکستان کی معاشی ترقی میںکلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ملک کے نوجوانوں کو ہنر مند بناکر ہی ہمارا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...