حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں غیرمسلم خاتون کا مسلمان عالم دین سے سوال، آگے سے ایسا جواب دیا کہ سن کر خاتون نے فوری اسلام قبول کر لیا

حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں غیرمسلم خاتون کا ...
حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں غیرمسلم خاتون کا مسلمان عالم دین سے سوال، آگے سے ایسا جواب دیا کہ سن کر خاتون نے فوری اسلام قبول کر لیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی مسلمان عالم دین عمر سلیمان سے ایک خاتون نے حضرت محمد ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے ازدواجی تعلق کے بارے میں سوال کیا جس پر عمر سلیمان نے ایسا جواب دیا کہ سن کر خاتون نے فوری طور پراسلام قبول کر لیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق عمر سلیمان یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جہاں اسلام سے نفرت کرنے والے کئی لوگ بھی شامل تھے اور انہوں نے انتہائی گھٹیاسوالات کی بوچھاڑ بھی کی۔ ان میں ٹیری جونز نامی وہ بدبخت شخص بھی شامل تھا جس نے قرآن مجید جلایا تھا۔تاہم وہاں کئی لوگوں نے معقول سوالات بھی کیے جن میں یہ خاتون بھی شامل تھی۔

اس خاتون نے عمر سلیمان سے پوچھا کہ ’’رسول اللہ ﷺ اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا، میں آج تک اس بات کو سمجھ نہیں پائی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔‘‘ اس پر عمر سلیمان نے خاتون پر پے درپے کئی سوالات کیے۔ انہوں نے پوچھا کہ ’’کیا تم نے کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے بارے میں پڑھا ہے؟‘‘خاتون نے جواب دیا کہ ’’نہیں، لوگ اکثر اس پر بحث کرتے رہتے ہیں اور میں نے وہی سن رکھی ہے۔‘‘ عمر سلیمان نے کہا کہ ’’آپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شخصیت کے بارے میں پڑھا ہے، ان کی نبی کریم ﷺ سے شادی کے بارے میں، ان کی نفسیات کے بارے میں؟اس حوالے سے جو کچھ بیان کیا جا رہا ہے انتہائی غلط ہے، ان کا رشتہ ایسا قطعاً نہیں تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک سکالر تھیں، انہوں نے ہزاروں احادیث روایت کی ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ خاتون تھیں جو اپنی لیڈرشپ پر فخر کرتی تھیں۔ ان میں وہ خود اعتمادی تھی جو رسول اللہ ﷺ کے کسی بھی مرد ساتھی سے کسی طور کم نہ تھی۔ وہ صحابہ کرام کی اکثریت سے زیادہ علم رکھتی تھیں۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے محبت کی اور رسول اللہ ﷺ کو ان سے محبت کی، جب کبھی وہ غصے میں ہوتیں تو رسول اللہ ﷺ خاموشی سے ان کی بات سنا کرتے تھے۔ آپ نے ان کے متعلق یہ سب کچھ پڑھا ہے؟ میں آپ کو کچھ مواد دیتا ہوں، اسے پڑھنا اور پھر میرے پاس واپس آیا، پھر ہم رسول اللہﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں بات کریں گے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق جب خاتون وہ مواد پڑھنے کے بعد واپس آئی تو اس نے آتے ہی اسلام قبول کر لیا اور اپنی بیٹی کا نام بھی عائشہ رکھ لیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...