ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5دہشت گردگرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5دہشت گردگرفتار ،دھماکہ خیز ...
ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5دہشت گردگرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھرمیں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے کارروائیاں  ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،پشین،لہڑی اورچھتر میں کیں جہاں سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے راکٹ ،سب مشین گنز اور دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیا ہے۔