روس میں چرچ کے باہر فائرنگ،4افراد ہلاک متعدد زخمی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کی ریاست داغستان میں واقع چرچ کے باہر مقامی فیسٹول میں شرکت سے باہر نکلنے والے افراد پر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ما ر گرایا ,لوگوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ چرچ میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے ،کچھ افرادفائرنگ کی وجہ سے بھگدڑمچنے سے بھی زخمی ہوئے ۔
ریسکیوٹیموں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ سیکورٹی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ،آخری اطلاعات تک مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات سامنے نہیں آئی۔