امریکا کا سٹیل ،ایلومینیم درآمدات پر ٹیرف لگانے پرغور

امریکا کا سٹیل ،ایلومینیم درآمدات پر ٹیرف لگانے پرغور
امریکا کا سٹیل ،ایلومینیم درآمدات پر ٹیرف لگانے پرغور

  


واشنگٹن(آن لائن)امریکی محکمہ تجارت نے دنیا بھر سے سٹیل درآمدات ودیگر 3 ملکوں کی ایلومینیم پر بھاری ٹیرف لگانے کی سفارش کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے دنیا بھر سے سٹیل درآمدات اور چینی، روسی ودیگر 3 ملکوں کی ایلومینیم پر بھاری ٹیرف لگانے کی سفارش کردی ہے تاکہ سٹیل وایلومینیم کی بھرمار سے بچا جاسکے، تاہم مذکورہ تجویز پر عملدرآمد کے نتیجے میں متعلقہ ملکوں کی جانب سے انتقامی اقدامات اور تجارتی جنگ چھڑنے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر کو بھیجی گئیں 2 رپورٹس میں وزیرتجارت ولبر روس نے دنیا بھر سے سٹیل درآمدات اور چین، روس ودیگر 3 ملکوں سے ایلومینیم کی درآمدات پر 24 فیصد ٹیرف عائد کرنے سمیت متعدد ممکنہ آپشنز تجویز کیے ہیں جبکہ دیگر آپشنز میں مذکورہ درآمدات کا کوٹہ مقرر کرنے یا بھاری ٹیرف لگانا شامل ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...