آرمی چیف کا ایران میں طیارے حادثے پر اظہار افسوس:آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا ایران میں طیارے حادثے پر اظہار افسوس:آئی ایس پی آر
آرمی چیف کا ایران میں طیارے حادثے پر اظہار افسوس:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں ہونے والے طیار ہ حادثے کے نتیجے میں ہونے والے  جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں کے لو احقین اورایرانی قوم سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوارمسافر اور عملے سمیت   66 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ صوبہ اصفہان کے شہر سیمی روم کے مضافاتی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

بد قسمت طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا،جس نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش تھی جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی